مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/12/2016

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) واپڈا ملازمین سب سے پہلے سیفٹی کے بنیادی اصولوں پر عمل در آمد یقینی بنائیں، سب ڈویژن مصطفی آباد کے ایس ڈی او ثاقب منور، یونین کے چیئرمین رشید خاں او ر ان کی ٹیم بہترین کام کر رہی ہے، ایس ای قصور کی سب ڈویژن مصطفی آباد میں کھلی کچہری و سیفٹی سیمینار سے خطاب، تفصیلات کے مطابق ایس ای واپڈا قصور نذیر احمد خاں لودھی نے سب ڈویژن مصطفی آباد میں منعقدہ کھلی کچہری و سیفٹی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن مصطفی آباد کے ایس ڈی او ثاقب منور ، یونین کے چیئرمین رشید خاں اور ان کی ٹیم کا کام تسلی بخش ہے میں انہیں شاباش دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ یہ پہلے سے بھی بہتر کام کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں لیسکو ملازمین سیفٹی سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہو چکے ہیں، کوئی بھی ملازم سیفٹی کے بغیر کام نہ کرے،سیفٹی ہدایات کو مد نظر رکھے گا، زندگی ہے تو سب کچھ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کافی حد تک کنٹرول ہو چکی ہے، ملازمین بجلی چوری کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں،آور بلنگ کی شکایات کم کی جائیں، بجلی چوروں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹیں گے، بجلی چوری پر کنٹرول کرنے سے لوڈشیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی، اس موقع پر ایکسین سٹی قصور جمشید زمان، ایس ڈی او ثاقب منور ،ن لیگی ایم این اے کے بھائی چوہدری عمران حنیف خاں، چیئرمین یونین رشید خاں، سیکرٹری طیب خاں، وائس چیئرمین سلیم جٹ، جوائنٹ سیکرٹری مقبول گجر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، اور اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دینے کا عہد کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اساتذہ کے جائز مطالبات فوری پورے کئے جائیں، اساتذہ کی ہر قسم کی رخصت پر پابندی ختم کی جائے، اس کا اختیار ہیڈ ماسٹر کو دیا جائے،اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی سمری کو منظور کیا جائے، طلبا کی کم حاضری پر اساتذہ کو بھاری جرمانوں کا سلسلہ ختم کیا جائے، پیف کو دئیے گئے سکول واپس لئے جائیں اور آئندہ پالیسی ختم کی جائے، سکولوں کی نجکاری کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں،پرائمری اساتذہ کو75فیصد رزلٹ کی بنیاد پر سزا دینا ظلم ہے،ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین قصور کے ضلعی صدر ملک نعمت علی نے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام کو پولیو ، مردم شماری ودیگر کاموں پر لگانے سے تعلیم کاحرج ہوتا ہے، اسے ختم کیا جائے، سی ایم روڈ پیم کی اینڈی کیٹر سے نکالا جائے، ڈراپ آوٹ کی بنا کر اساتذہ کے تبادلے کرنا سراسر زیادتی ہے، حکومت ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرے، ہم اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے میدان میں آئے ہیں، ہم پر امن طریقے سے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کر رہے ہیں، تجہیز و تکفین اور شادی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے،اعلی تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کو محکمہ کی طرف سے اجازت دی جائے، گروپ انشورنس کو ایک پالیسی کا درجہ دیا جائے، اجلاس میں چیف آرگنائزر محمد رمضان ،ضلعی چیئرمین محمد رفیق انور، صدر تحصیل چونیاں رانا شاہنواز، صدر تحصیل کوٹ رادھاکشن محمد سخی سرور بھٹی،صدر تحصیل پتوکی جاوید اختر، خالد محمود، سردار شوکت حیات طاہر، حاجی نثار احمد سندھو، شفیق احمد، فرید احمد،خادم حسین ، تحصیل صدر قصور محمد اقبال ودیگر رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مقام مصطفی کو سمجھے بغیر عشق مصطفی کا تصور ناممکن ہے۔ حضور ۖ پوری دنیا کے لئے رحمت اللعالمین بن کر دنیا میں تشریف لائے اور آپ ۖ کے آنے سے جہالت کے اندھیرے چاند کی چاندنی میں تبدیل ہوگئے اور چار سوآپ کی آمد پر درودوسلام کی صدائیں بلند ہوگئیں۔ ہم انتہائی خوش قسمت ہیں کہ ہمیں حیاتی کے سفر میں آپۖ کا میلاد نصیب ہورہا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی اپنی بساط کے مطابق اپنے گھروں کے نہ صرف رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجائیں بلکہ آپۖ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محفل نعت جیسی پاکیزہ روحانی تقریبات کا انعقاد کریںِان خیالات کا اظہار سجادہ نشین خواجہ دائم الحضوری قصوری سید پیر علی حیدر شاہ بخاری نے تیسری سالانہ محفل میلادۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے الحاج شوکت نقشبندی،قاری محمد الیاس، ظہیر عباس قادری، مہر علی شیر علی، خضر قصوری، سید زین العابدین، حافظ توصیف احمد قادری، محمد عباس قادری، خادم حسین پپو ، احمد مغل، محمد افضل ،ساجد مغل و دیگر ثناء خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں سرکار کی آمد کی خوشی میں 63 پونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے الحاج شوکت نقشبندی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بارہ ربیع الاول کا یوم ولادت نہایت دھوم دھام سے منائیں کیونکہ دو عیدین سے بڑی عید جشن ولادت ہے۔ اور اس روز نکالے جانے والے چھوٹے بڑے جلوس ہاتھوں میں سیدی یا رسول اللہ کے جھنڈے لہرا کر آمد مصطفیۖ منائیںکیونکہ اس عمل سے ہماری بخشش اور آخرت میں بہتری ہو گی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126