مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 11/3/2017

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ممبر و محراب کی بنیادی ذمہ داری امت مسلمہ کی تربیت ہے، آج مغرب مسلمانوں میں دیمک کیطرح بے حیا پھیلا کر ان سے ان کا ایمان چھیننا چاہتا ہے، کیونکہ اگر کسی مسلمان کے دل میں ایمان ہو گا تو حیا بھی ہو گا اگر حیا چلا گیا تو ایمان بھی چلا جائے گا اور اگر ایمان چلا گیا تو حیا بھی چلا جائے گا، چنگیز خاں اور ہلاکو خان نے امت مسلمہ کا اتنا نقصان نہیں کیا تھا جتنا آج مغرب کی بے حیائی نے کر دیا ہے، کیونکہ ہلاکو خان اور چنگیز خان نے ہماری تہذہب پر حملہ نہیں کیا تھا، مسلمانوں کی تہذیت شرم و حیا پر قائم ہے، ان خیالات کا اظہار جانشین سلطان الفقر ششم حضرت سلطان محمد علی سروری قادری سر پرست اعلی اصلاحی جماعت عالمی تنظیم العارفین نے سالانہ محفل میلاد مصطفی ۖ و حق باہو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے مومنوں کو اپنی نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے، تاکہ معاشرے میں حیا قائم رہے، اللہ تعالی شرم و حیا کی آبیاری کرتا ہے، مومن اور کافر کی آنکھیوں میں حیا کا فرق ہوتا ہے، حیا اللہ تعالی ، حضورۖ کی سنت ہے، اولیاء اللہ اور مومنوں کی نظریں ہمیشہ نیچی ہوتی ہیں، شرم و حیا ہمیں اس طرح گناہوں سے روکتا ہے جیسے ایمان مسلمان کو گناہوں سے روکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ غلام رسولۖ میں موت سب سے افضل موت ہے جبکہ غلام رسولۖ میں گزرنے والی زندگی بھی سب سے افضل زندگی ہے، ہمیں اپنی زندگیاں اسوء حسنہ کے مطابق گزارنی چاہئے، اللہ تعالی خود بھی حیا والا ہے اور حیا والوں کو پسند بھی کرتا ہے، انبیا کی چار سنتیں ہیں، حیا کرنا، خوشبو لگانا، نکاح کرنا اور مسواک کرنا،اسلام کی 60شاخیں ہیں جن میں حیا بنیادی شاخ ہے، اللہ تعالی نے اسلام کے اخلاق کو حیا میں رکھا ہے، آج مغرب سمجھنے لگا ہے کہ اسلام کو شکست دینے کیلئے ان کی دولت شرم و حیا پر حملہ کرنا چاہئے، ترک حیا تمام عبادتوں کی تاثیر ختم کردیتا ہے، آج امت مسلمہ کو اپنی سب سے قیمتی دولت شرم و حیا کی حفاظت کرنا ہو گی، کیونکہ آج شرم و حیا گزرے دور کی بات لگنے لگی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے ہر انسان پر دو نگہبان فرشے مقرر کر رکھے ہیں جو ہم بولتا ہیں اور جو ہم کرتے ہیں وہ لکھ لیتے ہیں، تاکہ پتا چلے تم کتنا انسانیت کو تار تار کر رہے ہیں، آج مسلمانوں نے کفار اور کفار نے مسلمانوں کی عادات اختیار رکھی ہیں، ہمیں اپنی نگاہیں نیچی رکھ کر شرم و حیا کے ماحول کو قائم رکھنا ہو گا، اور اپنے اولاد کی تربیت شرم و حیا پر کرنے ہو گی تاکہ امت مسلمہ کا وقار قائم رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل آبراہیم آباد کے ڈیرے کا افتتاح چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خاں کریں گے، تقریب آج دوپہر 12بجے نواحی گائوں گرین کوٹ میں ہو گی، مسلم لیگ ن کے قائدین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر و چیئرمین یونین کونسل آبراہیم آباد چوہدری کاشف نیاز کے ڈیرے کا افتتاح آج بروز اتوار دوپہر12بجے نواحی گائوں گرین میں ہو گا، افتتاح کرنے کیلئے چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خاں، وائس چیئرمین ضلع کونسل قصور ملک اعجاز احمد خاں، ایم پی اے ملک احمد سعید خاں و دیگر ن لیگی قائدین کی بڑی تعداد آئے گی، چوہدری کاشف نیاز خاں نے کہا کہ ڈیرے کا بنیادی مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے، ہم چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خاں کی قیادت میں یونین کونسل کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے، ہم عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آئے ہیں اور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرتے رہیں گے

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126