مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چار ماہ قبل ہونے والا اندھا قتل ٹریس ، پسٹل میں پھنسی گولی نکالتے ہوئے گولی چلنے سے یوسف جاں بحق ہوا، ارشد نے بھولا کو فون کرکے بلایا اور لاش کو راجباہ رام تھمن کے قریب پھینک دی، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 25-9-16کو پولیس تھانہ مصطفی آباد کو راجباہ رام تھمن سے نا معلوم شخص کی لاش ملی جسے فائر مار کر قتل کیا گیا تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش کو قبضہ میں لیکر ورثہ اور قاتل کی تلاش شروع کر دی، موبائل ڈیٹا سے شک کی بنیاد پر ارشد کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے اعتراف کیا کہ ہم دونوں دوست تھے اور اکثر اکھٹے شراب پیتے تھے ، وقوعہ کے روز بھی ہم سرہالی سے شراب لاکر پی رہے تھے کہ ہمارے پاس موجود پسٹل میں گولی پھنسی ہوئی تھے جسے ہم نکالنے کی کوشش کر رہے تھے اسی دوران پھنسی گولی چل گئی جس سے یوسف ملک جاں بحق ہو گیا، جس پر میں نے اپنے ساتھی بھولا کو فون کرکے بلایا اور لاش کو راجباہ رام تھمن کے قریب پھینک دی اور فرار ہو گئے تھے،انچارج ہومیو سائیڈ یونٹ مصطفی آباد سب انسپکٹر قربان علی نے الہ قتل بر آمد کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چار منشیات فروش، چار پتنگ باز، ون ویلنگ کرنے والے چار افراد گرفتار، ایک کلو 43گرام چرس، 87پتنگیں، 24لیٹر دیسی شراب، تین موٹر سائیکل بر آمد، الگ الگ مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چار منشیات فروشوں، چار پتنگ بازوں اور ون ویلنگ کرنے والے چار افراد گرفتارکو گرفتار کر لیا، علی رضا اور محمد ریاض کیری ڈبہ پر پتنگیں قصور سے لاہور کی طرف لیجا رہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کرکے 70پتنگیں بر آمد کر لی، پتنگ بازی میں مصروف محمد سلیم کے قبضہ سے 10جبکہ محمد افضال قریشی سے 7پتنگیں بر آمد ، جمشید مغل سے 535گرام چرس،سرفراز عرف بھولا مغل سے 508گرام چرس، صہیب سے 11لیٹر اور ارشد بلوچ سے 13لیٹر شراب بر آمد ، جبکہ موٹر سائیکلوں پر ویلنگ کرتے ہوئے لاہور سے قصور کی طرف جانے والے رانا عمران، عرفان ملک، نعمان جٹ اور زبیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین موٹر سائیکلیں بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) واٹر سپلائی کے انتہائی ناقص پائپ اکثر پھٹنے لگے، شہری انتہائی بدبو دار و مضر صحت پانی پینے پر مجبور، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والاواٹر سپلائی کا منصوبہ کرپشن کی نظر ہو گیا، پانی کی سپلائی کے لئے ڈالے گئے انتہائی ناقص پائپ اکثر پھٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے گندے نالوں کا پانی پائپوں میں داخل ہو کر گھروں میں جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی سے نا قابل برداشت بدبو آتی ہے اور مضر صحت پانی پینے سے متعدد بچے خطر ناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، اہلیان مصطفی آباد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے واٹر سپلائی کے پائپ مرمت کرنے اور ناقص میٹریل کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126