مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ہدایت بھٹی کی حویلی میں جواء کھیلنے میں مصروف 15جواری گرفتار، دائو پر لگی رقم برآمد، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے محلہ عیسائیاں والا میں تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے افراد کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد کی زیر نگرانی قاسم علی اے ایس آئی،عنایت علی اے ایس آئی،اکبر علی اے ایس آئی ودیگر ملازمین کے ہمراہ محلہ عیسائیاں والا میں ہدایت بھٹی کی حویلی میں تاش کے پتوں پرجوا کھیلنے میں مصروف نذیر احمد، محمد اقبال، عبدالستار، اصغر علی، پرویز حسین،جاوید،محمود احمد، مختار احمد، محمد شہباز، سیموئل، فیاض، عمران علیم مسیح، دائم الفیاض، محمد سلیم 15کس افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 3200روپے بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈی پی او قصور و ایس ایچ او کو درخواست دینے کے باوجود صدف بی بی کو انصاف نہ مل سکا، سسر اور دیور میرے مکان پر قبضہ اور مجھے جان سے مارنے کی کوشش کر رہے ہیں، صدف بی بی انصاف کیلئے پریس کلب پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کی رہائشی صدف بی بی نے ڈی پی او قصور و ایس ایچ او اتھانہ مصطفی آباد کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرا دیور میرے ساتھ فحش مذاق کرتا تھااور ایک دن اکیلی دیکھ کر عزت لوٹنے کی کوشش کی، جبکہ سسر اکثر گالی گلوچ کرتا رہتا ہے جس پر میرے والدین نے علیحدگی کا مطالبہ کر دیا تھا،بعد ازاں میرے والدین نے میرے سسر محمد شریف کو دو لاکھ روپے دے کر مکان کا ادھا حصہ دو مرلے خرید کر کے رجسٹری کروا لی اور درمیان میں دیوار کر لی، میری غیر موجودگی میں انہوں نے درمیان دیوار گرا کر قبضہ کرنے کی کوشش کی ، اور میرے دیور مسلحہ پسٹل محمد شہزاد نے مجھ پر جان لیوا حملہ کیا اور نیم بیہوشی میں حالت میں چھوڑ کرفرار ہو گیا، اور گزشتہ روز محلہ کی ایک عورت کے ہمراہ میرا سامان اٹھا کر گھر سے باہر پھینک دیا، صدف بی بی نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میںڈی پی او قصور و ایس ایچ او کو درخواست دے چکی ہوں لیکن تا حال مجھے انصاف کی کوئی کرن نظر نہیں آ رہی، صدف بی بی نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی و دیگر متعلقہ حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)6نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر 6افراد سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین لئے، چوکی انچارج دفتوہ کا فوری کاروائی کی بجائے لٹنے والوں کو گالیاں، اعلی حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دفتوہ روڈ پر ناکہ زن 6نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر مرغیاں لیجانے والے ڈالے روک کر محمد انور، قادر علی، محمد رمضان ودیگر افراد سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، محمد انور کے مطابق ہم نے چوکی انچارج دفتوہ کو وقوعہ کی اطلاع دی تو انہوں نے ڈاکوئوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے الٹا ہمیں ہی گالیاں دینا شروع کر دی، انہوں نے الزام لگایا کہ چوکی انچارج دفتوہ ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ عناصر سے ملا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کی تعیناتی کے دوران چوری ڈکیتی اور راہزنی کی خطرناک وارداتیں عروج پر پہنچ چکی ہیں، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام فوری نوٹس لیں، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ہلیان کھارا ٹرانسفامر مرمت کیلئے20ہزار کا مطالبہ کرنے پر لائن سپریڈنٹ کے خلاف سراپہ احتجاج، لائن سپریڈنٹ حکیم اکرم و لائن مین نے مرمت کے 20ہزار روپے طلب کئے تھے اس سے قبل بھی مذکورہ افراد متعدد بار رقم بٹور چکے ہیں اعلی حکام نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گائوں کھارا میں دو سو کے وی کا ٹرانسفامر جل گیا تھا جس کی اطلاع اعلی حکام کو کو دی گئی، لائن سپریڈنٹ حکیم اکرم و لائن مین نے اہلیان علاقہ سے ٹرانسفارمر مرمت کیلئے 20ہزار روپے طلب کر لئے، 20ہزار روپے طلب کرنے پرساجد خاں میئو کی قیادت میں اہلیان کھارا صدیق خاں، فردوس خاں، اقبال ، ظفر اقبال، وسیم شاہ، راشد خاں، شنسر، حاجی عرفان، شہزاد، نصیر شاہ، مبارک علی، تنویر، جاوید عرف مہر، سہیل، رشید، مجاہد، جمیل، اکرام، آصف آس، فاروق عرف میندر، دانا ودیگر نے واپڈا اہلکاروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اپڈا اہلکاروں کی طرف سے رشوت وصولی معمول بن چکا ہے ہم آئندہ کسی قسم کی رشوت نہیں دیں گے اگر ٹرانسفامر فوری مرمت کرکے نہ لگایا گیا تو ہم فیروز پور روڈ کو بلاک کردیں گے،
Protest
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126