دیپ کا ماہانہ اجلاس ہیڈ آفس دی کڈز سکول سسٹم میں ہو ا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دیپ کا ماہانہ اجلاس ہیڈ آفس دی کڈز سکول سسٹم میں ہو ا۔ جس میں دیپ کے چئیرمین، چیف ایگزیکٹو، دیپ کے رضاکار اسٹاف نے شرکت کی۔ تلاوت کے بعد اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں سر فہرست سالانہ مفت راشن کی تقسیم کے پروگرام کا جائزہ لینا تھا۔

دیپ کے چیف ایگزیکٹو انجم اعجاز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مفت راشن کی درخواستیں روزانہ دیپ کے دونوں آفس میں جمع کی جارہی ہیں۔ حقدار مستحقین کی چھان بین کے لئے ایک پینل تشکیل دیا گیا ہے جس میں انجم اعجاز، عاطف عباس اور پیر محمد حسین باھو صاحب شامل ہیں ۔ یہ پینل مفت راشن کے لئے آنے والے تمام خاندانوں کی مکمل چھان بین کر رہا ہے۔

انھو ں نے بتایا کہ جمعہ تک درخواستیں وصول کی جائیں گی اور اس کے بعد حتمی لسٹ تیار کی جائے گی۔ درخواستیں زیادہ ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ دیپ کے چئیرمین عاطف عباس نے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںاور جو لوگ درخواستیں لیکر آ رہے ہیں ان کے ساتھ خوش دلی اور نرمی سے پیش آئیں۔