علامہ ناصر عباس ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں درگاہ شمس تبریزمیں سپرد خاک

Alama Nasir Abbas

Alama Nasir Abbas

ملتان (جیوڈیسک) لاہور میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما علامہ ناصر عباس کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں درگاہ شمس تبریز میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس سے قبل ان کی نماز جنازہ شاہ شمس تبریز کے مزار کے احاطے ہی میں ادا کی گئی تھی۔ قبل ازیں قبل علامہ ناصر عباس کی میت ملتان پہنچی تو عزاداروں نے میت کو گھیرے میں لے لیا اور چونگی نمبر نو پر احتجاجی دھرنا دیا اور ماتم کیا۔

ان کا مطالبہ تھا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ احتجاجی دھرنا 9 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا جس کے بعد علامہ ناصر عباس کی میت شمس آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ لے جائی گئی۔