لانس آرمسٹرانگ انشورنس کمپنی سے مقدمہ ہار گئے، ایک کروڑ ڈالر ادا کرنا پڑیں گے

 Lance Armstrong

Lance Armstrong

نیویارک (جیوڈیسک) سابق سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ امریکی انشورنس کمپنی کے خلاف مقدمہ ہارنے کے بعد ایک کروڑ ڈالر ادا کریں گے۔

انشورنس کمپنی ایس سی اے پرموشنز نے سال 2006ء میں آرمسٹرانگ کو سات ٹور ڈی فرانس اعزازات جیتنے پر 75 لاکھ ڈالر ادا کیے تھے۔

آرمسٹرانگ نے بعد میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا کہ وہ عدالت میں اس سے پہلے غلط بیانی کرتے رہے۔

ایس سی اے پرموشنز کے ایک بیان کے مطابق رقم لازمی طور پر کمپنی کو ہی ملنی چاہئے۔ 2012 میں لانس آرمسٹرونگ کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کا مجرم قرار دیتے ہوئے سائیکلنگ میں حصہ لینے کی تاحیات پابندی لگا دی تھی۔