سرور خان سے اْن کے بھائی ممبر صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت

 sarwar khan , sheikh aftab , sardar yousaf etc at pic nosheri

sarwar khan , sheikh aftab , sardar yousaf etc at pic nosheri

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) وزیر مملکت شیخ آفتاب، وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف، سابق گورنر چوہدری محمد سرور اور دیگر وزراء کی پنڈ نوشہری خان ٹیکسلا میں ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان سے اْن کے بھائی ممبر صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت ، مرحوم کی روح کے ایصا ل ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،

مرحوم صدیق خان کی عوامی فلاحی خدمات اور سیاسی حلقوں میں انکی پذیرائی پر خراج عقیدت پیش کیا،وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے غلام سرور خان کی ہمشیرہ کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفق دے،