اراضی الاٹمنٹ کیس، چیف سیکرٹری سندھ سمیت اہم حکام کے وارنٹ جاری

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دور کنی بنچ نے سمندری و سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی اور عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ، سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب احمد میمن، ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری سندھ اور ایڈمنسٹریریٹر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

سپریم کورٹ نے پچھلی سماعت پر توہین عدالت نوٹس پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدم حاضری پر عدالت عظمی نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے سماعت مئی کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کر دی۔