زمین کی خریدو فروخت پر ٹیکس، رئیل اسٹیٹ ایجنٹ، ڈویلپر، تاجر اور صنعتکار تقسیم

Tax

Tax

اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے پراپرٹی ٹیکس پر رئیل اسٹیٹ ایجنٹ، ڈویلپر، تاجر اور صنعتکار تقسیم ہو گئے۔

کراچی چیمبر آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی جانب سے ٹیکس کاروبار کو تباہ کرنے کے مترادف قرار دے دیا اور کراچی سے احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی۔

دوسری جانب پاکستان فیڈریشن چیمبرز آف کامرس کے صدر نے ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز کی تنظیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نئے ٹیکس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

حکومت نے نیا پراپرٹی ٹیکس آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم رئیل اسٹیٹ ایجنٹس میں گروپ بندی سے یہ ٹیکس متنازع ہو گیا ہے۔