ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا کے چئیرمین کا تاج سج گیا، سید محمود حسین شاہ چئیرمین اور زیشان صدیق بٹ وائس چئیرمین کے لئے نامزد، انتہائی معتبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے ناموں کا اعلان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کردیا ہے زرائع کے مطابق کونسلر سید محمود حسین شاہ کو چئیرمین کے لئے جبکہ کونسلر زیشان صدیق بٹ کو وائس چئیرمین کے لئے نامزد کیا گیا ہے ،یاد رہے کہ ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے کل ممبران کی تعداد 18 جبکہ پی ٹی آئی کے ل ممبران کی تعداد بارہ ہیں ، لہذا اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مسلم لیگ ن کے نامزد ہی ان عہدوں پر فائز ہونگے۔
انتظار چوہدری نثار علی خان کے حتمی فیصلے کا تھا ، زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ان دونوں امیدواروں کو گرین سگنل دے دیا گیا لہذا مسلم لیگ ن کی جانب سے چئیرمین کے لئے سید محمود حسن شاہ جبکہ وائس چئیرمین کے لئے زیشان صدیق بٹ اپنے قائد کی ہدائت پر کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، ان امیدواروں کی نامزدگی کے بعد لیگی کارکنان زعما اور بالخصوص منتخب کونسلران میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب ختم ہوگیا ہے،مقابلے میں پی ٹی آئی بھی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔