اراضی تنازع، کھوکھر گروپ کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

Firing

Firing

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے سعادت علی نے بتایا کہ مدعی اور والد کا حاجی نواز کھوکھر، آصف نواز کھو کھر، ثاقب نواز کھوکھر اور عامر نواز کھوکھر سے اراضی کا تنازع چل رہا تھا اور مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت بھی ہیں

گزشتہ روز ملزمان نے مدعی کے والد محمد دائود کو دن دیہاڑے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے تینوں کھوکھر برادران کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا، سعادت علی نے بتایا کہ تینوں بیٹے حاجی نواز کھوکھر کے ہیں اور ان سے ہمارا زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔