ٹیکسلا عدالت میں پیشی کے لئے آنے والے حوالاتیوں میں سے ایک جان کی بازی ہار گیا

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/تحصیل رپورٹر) ٹیکسلا عدالت میں پیشی کے لئے آنے والے حوالاتیوں میں سے ایک جان کی بازی ہار گیا،گرمی کے باعث دم گھٹنے یا پولیس تشدد کے باعث حوالاتی کی ہلاکت ہوئی اصل وجوہات منظر عام پر نہ آسکیں ، ٹیکسلاعدالت حوالات میں بند ملزم کی اچانک ہلاکت حوالاتیوں میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ، حوالاتی کو پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا۔

جبکہ اڈیالہ جیل و دیگر جیلوں سے آئے قیدیوں کو پابند سلاسل کردیا گیا، شام گئے قیدیوں کی اپنے جیلوں میں روناگی ممکن ہوسکی، حوالات میں موجود قیدیوں کے مطابق مذکوری قیدی کی ہلاکت پولیس تشدد کے باعث ہوئی جبکہ دوسری آراء کے مطابق قیدی کا گرمی کے باعث دم گھٹنے سے ہلاکت ہوئی تاہم قیدی کی پر اسرار ہلاکت کو معمہ حل نہ ہوسکا۔

پولیس اس ضمن میں تفتیش کر رہی ہے،حوالات میں ہلاک ہونے والی قیدی کی مزید تفصیلات معلومات نہ ہوسکیں کہ قیدی کس جیل سے پیشی پر آیا اور کون سے مقدمہ میں قید تھا، ٹیکسلا احاطہ عدالت میں موجود حوالات میںحوالاتی کی موت کی خبر سن کر کچہری میں لوگوں کا جم غفیر اکھٹا ہوگیا۔