ملک بھر میں سیلاب سے 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، ترجمان این ڈی ایم اے

Flood Pakistan

Flood Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب سے سترہ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے 17 لاکھ 35 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ پنجاب میں سیلاب سے 280 افراد جاں بحق اور 465 زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر میں 64 اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے 13 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 6 لاکھ 18 ہزار متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ سیلاب سے پنجاب میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئی اور مال مویشیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔