ملک میں سرمایہ کاری کے لئے آئی پی رائٹس کا تحفظ ناگزیر ہے حمید اللہ جان آفریدی

اسلام آباد سابق چیئرمین انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن و فاقی وزیر ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے نتیجے میں پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہے۔ آئی پی رائٹس کے تحفظ کے لئے حکومتی اداروں بلخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں آئی پی رائٹس کے حوالے سے منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین آئی پی او پاکستان کے طور پرانہوں نے ادارے کو قانونی حیثیت دلوائی اور پہلی مرتبہ ملک میں آئی پی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرایا۔

اب ادارہ حقوق املاک دانش کا فرض ہے کہ وہ اس قانون کی روشنی میں اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے شعبے میں بہتری کے لئے عملی اقدامات اٹھائے او ر ایسی ساز گار فضاء قائم کرنے میں مدد دے جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو جو کہ موجودہ حکومت کا مطمع نظر ہے۔ انہوں نے کہ اکہ تما م اسٹیک ہولڈرز اس مسئلے پر مل بیٹھ کر مشترکہ حکمت عملی اپنائیںاور ان اداروںکا تعاون حاصل کریں جو پاکستان میں آئی پی رائٹس کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں۔

اور ان کے باہمی اشتراک سے ایسی پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے جن سے ملک میں جائز اور قانونی طریقے سے کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو اور ان کے آئی پی رائٹس کی خلاف ورزی کوموثر انداز میں روکا جاسکے۔ اس موقع پر ملٹی نیشنل کمپنیوںکے نمائندوں، ڈپلومیٹس، آئی پی اٹارنیز، اورمتعلقہ اداروں کے سربراہوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔