ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) منڈی مویشیاں ٹیکسلا میں غیر سرکاری افراد کی جانب سے سبزی فروٹ فروش اور اشیاء خوردونوش کے غریب سٹال ہولڈروں سے بھتہ وصولی کا انکشاف، چیئرمین ایچ آئی ٹی ، ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا سے نوٹس لینے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ٹیکسلا میں منڈی مویشیاں کے مقام پر جہاں غریب سبزی ، فروٹ فروشوں اور دیگر اشیاء خووردونوش کے سٹال سے سرکاری فیس جو کہ مقرر ہے لی جاتی ہے کے علاوہ کچھ لوگ جو کہ غیر سرکاری طور پر ان غریب سٹال ہولڈروں سے فی سٹال دو سو روپے وصول کر رہے ہیں۔
بھتہ نہ دینے کی صورت میں ان سٹال ہولڈروں کو انتہائی نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ سٹال ہولڈرز سرکاری فیس کے علاوہ ستال لگانے کے لئے ان لوگوں کو بھی دو سو روپے فی سٹال بھتہ دیتے ہیں ، جس کا کوئی ریکارڈ نہیں، بتایا جاتا ہے کہ عارف نامی شخص ان سٹال ہولڈروں سے جمعہ کے روز سٹال لگانے کا بھتہ وصول کرتا ہے۔
بصورت دیگر انھیں وہاں سے سٹال ہٹانے کی دھمکی دی جاتی ہے،ادہر غریب سٹال ہولدڑوں نے انتظامیہ کے ذمہ داران چیئرمین ایچ آئی ٹی ، اور ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا سے اپیل کی ہے کہ اس ضمن میں خفیہ تحقیقات کی جائیں اور ان بھتہ مافیا سے ہماری جان چھڑائی جائے جو غریب سٹال ہولڈرز کو بلاجواز تنگ کرتے ہیں،جبکہ تمام سٹال ہولڈرز مقرر کردہ ٹھیکیدار کو سٹال کی مد میں سرکار ی فیس بھی ادا کر تے ہیں۔