لوڈشیڈنگ نے کر دیا ہے عوام کا جینا دوبھر، کبھی دن بھر غائب تو کبھی رات بھر غائب ہے۔ بے چاری عوام جائے تو جائے کہاں، ۔ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزاردو سو میگا واٹ تک جا پہنچا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں چودہ جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ واپڈا کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار آٹھ سو میگا واٹ اور بجلی کی طلب سترہ ہزار میگا واٹ ہے۔
جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ متاثرہ شہروں میں اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، پشاور اور راولپنڈی شامل ہیں۔ دوسری طرف کے ای ایس سی نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید ایک گھنٹہ بڑھا دیا۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے چھٹی کے دن بھی عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔