لینڈ مافیا بھمبر میں ضلعی انتظامیہ اور سیاستدانوں کی مدد سے غریب لوگوں کی پراپرٹی پر قبضہ کر رہا ہے

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لینڈ مافیا بھمبر میں ضلعی انتظامیہ اور سیاستدانوں کی مدد سے مفید عام اور غریب لوگوں کی پراپرٹی پر قبضہ کر رہا ہے انتظامیہ کا کام عام اور غریب لوگوں کو ان کی جان ومال کا تحفظ فراہم کر نا ہے جبکہ بھمبر میں انتظامیہ لینڈ ما فیا کے مفا دا ت کا تحفظ کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد امتیاز تاج ایڈووکیٹ ،پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا بھمبر میں لینڈ مافیا نے عام اور غریب لوگوں کا جینا حرام کررکھا ہے سیا ستدانوں کی سر پر ستی اور ضلعی انتظامیہ کی چھتر ی تلے مفید عام اور غریب لو گوں کی زمینوں پر قبضے اور الاٹ منٹ کی خفیہ فائلیں تیار کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ لوگوں کو جان وما ل کا تحفظ فراہم کر تی ہے جبکہ بھمبر میں الٹ ہو رہا ہے ضلعی انتظا میہ لینڈ مافیا کے مفادات کو تحفظ دے رہی ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر چو ہدر ی عبد المجید، چیف سیکر ٹر ی آزاد کشمیر اور چیئر مین احتساب بیو رو سے مطا لبہ کیا ہے کہ بھمبر میں ضلعی انتظا میہ اور لینڈ ما فیا کے گٹھ جوڑ کا نوٹس لیں اور مفید عام اور غریب لوگوں کی پراپرٹی پر قبضے سے باز رکھیں۔۔