پیرمحل کی خبریں 4/12/2016

Taxila News

Taxila News

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا میونسپل کمیٹی اور تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتیجہ میں منتخب ہونے والے 45 کونسلران کی تقریب حلف برداری کمیونٹی ہال ٹیکسلا میں منعقد ہوئی ، ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کو نو منتخب ممبران سے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ جبکہ یونین کونسلوں سے منتخب ہونے والے نو منتخب ممبران کا حلف ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان نے لیا،اس موقع پر عمائدین علاقہ کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق مسلم لیگ ن کے اراکین ، پی ٹی آئی کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی،تقریب میں نظامت کے فرائض ای ڈی او عبدا لخالق ادا کر رہے تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ منتخب کونسلران عوام کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے انھوں نے کہا کہ خوش آئند امر ہے کہ تمام مراحل انتہائی خوش اسلوبی سے حل ہوئے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے انتخاب کا آخری مرحلہ بھی احسن طریقے سے انجام پائے گا جس کے بعد کونسلران کا ہاوس مکمل ہوجائے گا اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونگے، تقریب میں سید شہزادعمران حیدر نقوی ، مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی کے علاوہ کونسلران ، شیخ صوفیان مسعود، اللہ دتہ اعوان، ایوب صراف،زیشان صدیق بٹ ، طاہر محمود طاہری،سید محمود حسین شاہ،چئیرمین یوسی گڑھی افغاناں ملک محمد داود،کونسلر ملپور ملک عبدالوحید،ملک نثار ، حاجی عبدالرحمان،قاری غلام مجتبیٰ ،ملک اعظم ودیگر موجود تھے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے چئیرمین وائس چئیرمین کے انتخاب کا مرحلہ ، مشاورتی عمل تیز ہوگیا،چئیرمین وائس چئیرمین کی نامزدگیوں کے لئے شہر میں چے مے گوئیاں شروع، سیاسی حلقوں میں بھی نامزدگیوں کے حوالے سے باتیں گردش کرنے لگیں ،مسلم لیگ ن کے زعماء سر جوڑ کر بیٹھ گئے، قائد چوہدری نثار علی خان نے تمام ممبران کو سوموار کے روز اسلام آباد طلب کرلیا ، حتمی فیصلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے،اعلان کے ساتھ ہی سیاسی منظر نامے میں یکدم تبدیلی آجائے گی، ٹیکسلا کا چئیرمین مسلم لیگ ن کا ہوگا ، پی ٹی آئی بھی مذکورہ نشستوں پر اپنے امیدوار سامنے لائے گی،مسلم لیگ ن کے فیورٹ امیدواروں میں چھ نام شامل ، سید محمود حسین شاہ، زیشان صدیق بٹ، ملک عارف جمیل، شیخ وحید الدین،شیخ ساجد محمود،اورملک پرویز ٹھیکدار دوڑ میں سر فہرست نظر آرہے ہیں،قرہ کس خوش نصیبوں کے نام نکلتا ہے حتمی فیصلہ چوہدری نثار علی خان کے کورٹ میں ہے،یاد رہے کہ ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے ہاوس میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کی اٹھارہ سیٹیں ہوگئیں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی کل بارہ نشستیں ہیں تو اس میں کوء دو رائے نہیں کہ ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں چئیرمین وائس چئیرمین مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا،مسلم لیگ ن کی جانب سے کچھ نمائندوں نے قبل ازیں مذکورہ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لئے باقائدہ درخواستیں چوہدری نثار علی خان کو بھجوا دی ہیں جن پر غور و غوض اور مشاورت کے بعد چوہدری نثار علی خان ناموں کا حتمی فیصلہ کریں گے جس کے بعد یہ ا بہام بھی ختم ہوجائے گا،ادہر پی ٹی آئی بھی چئیرمین اور وائس چئیرمین کی نامزدگی کے لئے سرگرم نظر آرہی ہے اس ضمن میں پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس منگل کے روز منعقد ہوگا جس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان ناموں کا اعلان کریں گے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں کا میدان میں اتارا جائے گا ان میں سید مہتاب حسین شاہ ، ملک محمد پرویز ، سید عطرت حسین شاہ اور ملک ربنواز شامل ہیں تاہم حتمی فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا،

Taxila News

Taxila News