نوڈیرو (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں زمین پر قبضے کے خلاف پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چئیرپرسن غنوی بھٹو نے نوڈیرو تھانے کے باہر دھرنا دیکر احتجاج کیا۔
تھانہ نوڈیرو کے باہر دھرنے میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ غنوی بھٹو نے بتایا کہ بھٹو سٹیٹ میں میر مرتضی بھٹو کو ورثے میں ملنے والی چھ ایکڑ اراضی پر ڈی آئی جی آفس کے ٹیلی فون آپریٹر سعد اللہ ناریجو نے قبضہ کر رکھا ہے۔
اعلی افسران کو شکایت کے باجود ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر زمین واگزار نہ کرائی گئی تو کسی بھی نقصان کی صورت میں حکومت اور ملزم کی پشت پناہی کرنے والے ذمہ دار ہونگے۔