غزہ (جیوڈیسک) فلسطینیوں نے اراضی پر قبضے کیخلاف مظاہرے کئے، جھڑپیں ہوئیں، اسرائیلی بارڈر پولیس کے اہلکاروں نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور مظاہرین نے بھی پتھراؤ کیا۔
جھڑپوں کے ب بعد 39 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بیت جالا میں متنازعہ دیوار کی تعمیر کیلئے اسرائیل اراضی ہتھیانا چاہتا ہے۔
ادھر حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل حانیہ نے کہا مسجد اقصی کے حوالے سے جرات مندانہ موقف اختیار کرکے امام کعبہ نے فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
ادھر اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ سے وابستہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں گرنے والے اسرائیل کے ایک چھوٹے ڈرون طیارے پرقبضہ کرلیا۔