پیرمحل (نامہ نگار) لینڈ ریکارڈ منصوبہ سے عوام کو روزانہ کی بنیاد پر 30 سے زائد اوسطاً انتقالات عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے عوام کو انتظار سے بچنے سے ٹوکن سسٹم کا اجراء کیا ہے۔
جس کے تحت ہر اس شخص کو اپنی باری پر انتقال رجسٹری کی منتقلی اور فرد ملکیت کی فراہمی جلد سے جلد دی جاتی ہے عوام کی سہولت کے لیے تحصیل لینڈریکارڈ کے اوقات 12 گھنٹے کردیے ہیں تاکہ لینڈر یکارڈ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث زیادہ سے زیادہ سائلین روزانہ مستفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہار غلام حسین کاٹھیہ اسسٹنٹ لینڈ ڈا ئر یکٹر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری محمد سلیم ریونیو آفیسر ، محمد نعیم لیاقت ایس سی او نے صحافیوں رانامحمد اشرف ،ر اناشاہدالرحمن کو پریس بریفنگ میں کیا۔
انہوں نے کہا اراضی کے کمپیوٹرائز ہونے سے مینوئل سسٹم سے کمپیوٹرائز سسٹم کی طرف ریکارڈ آنے سے عوام کو کافی مشکلات ہوئی ریکارڈ کمپیوٹر ائز کرتے وقت صدیوں سے رائج مینوئل سسٹم میں شامل غلطیوں کا خمیازہ کمپیوٹرائز سسٹم کو بھگتنا پڑا انشاء اللہ آنے والے وقت میں عوام کو ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات مل گئی بلکہ عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں عوام کو آگاہی نہ ہونے کے باعث کچھ مشکلات پیش آرہی ہے اس کے لیے لینڈر یکارڈ دفتر کے اوقات 8گھنٹے سے بڑھاکر 12گھنٹے کردیے ہیں تاکہ لینڈ ریکارڈ پیرمحل میں آنے والے ہر فرد کا کام روزانہ کی بنیاد پر مکمل ہوسکے ٹوکن سسٹم کا اجراء کیا ہے تاکہ ہر خاص عام کو اپنی باری پر کام مکمل ہوسکے۔