ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل، کامران کیانی کی واپسی کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور کی تحقیقات میں نیا موڑ۔ نیب کا سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کے گرد گھیرا تنگ۔ دبئی سے پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کامران کیانی کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کے لئے چیئرمین نیب سے منظوری لے گی۔

اندر کے بھیدی بتاتے ہیں کہ گرفتار ملزم حماد ارشد نے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش پر کامران کیانی کا نام لیا۔

ڈی ایچ اے لاہور کی اراضی کی خریداری اور ڈویلپمنٹ میں مبینبہ طور پر 17 ارب روپے کی خوردبرد کی گئی۔

نیب منصوبے کے ٹھیکیدار حماد ارشد اور کامران کیانی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔