تاشقرغان (جیوڈیسک) لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چین کے علاقے تاشقرغان میں پینتالیس پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، دس روز سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے ویزوں کی مدت ختم ہونے لگی۔
چین جانے والے پینتالیس پاکستانی سنکیانگ سے وطن لوٹتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دس روز سے تاشقرغان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
مشکل سے دوچار ان پاکستانیوں کو شکوہ ہے کہ برفانی علاقے میں دس روز گزر گئے لیکن پاکستانی سفارتخانے نے رابطے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اب تو ویزے کی مدت بھی ختم ہو رہی ہے۔ چینی علاقے میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو وطن لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔