کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑے کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں کپڑے کی فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
آتشزدگی کے موقع پر فیکٹری میں ملازم موجود نہیں تھے اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گودام میں موجود کچھ اشیاء جل گئیں۔