آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان سرحد اسپورٹس لانڈھی نے میدا مار لیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم سرحد اسپورٹس لانڈھی نے مد مقابل محمود آباد محمڈن کو 3-0سے شکست دیدی کھیل کے ابتداء ہی سے سرحد اسپورٹس نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمود آباد محمڈن کو اپنے دبائو میں رکھا کھیل کی خاص بات میزبان ٹیم کے کھلاڑی شہزاد کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے یکے بعد دیگرے دو خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی اللہ داد محمڈن کے کوچ محمد علی بلوچ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی کوچ محمد علی بلوچ نے کہاکہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں ۔

ہمارے نوجوانوں کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے انہوں نے کہاکہ فٹ بال غریبوں کا کھیل ہے اور بد قسمتی سے ہماری حکومتیں فٹ بال کے کھیل کے فروغ پر نہیں دیتی اگر فٹ بال کے کھیل کو ملک میں سرپرستی دی جائے تو ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام مزید بلند کرسکتے ہیں ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل ریفری عبدالغنی کے پی ٹی ،اشرف خان ،شاہ جہاں بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔