لانڈھی فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، 2 افراد جھلس کر زخمی

Fire

Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے کے باعث 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لانڈھی کے علاقے فیوچر کالونی میں فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں روانہ کر دی گئیں، جس سےبر وقت آگ پر قابو پا لیا گیا۔

آگ کے باعث 2 مزدور بھی جھلس کر زخمی ہو گئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔