لنڈی کوتل بازار کے قریب دھماکہ، امن تنظیم کے تین رضاکار زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) لنڈی کوتل بازار کے قریب سڑک کنارے بم دھماکے سے امن تنظیم کے تین رضاکار زخمی ہو گئے.

ذرائع کے مطابق، دھماکا خیز مواد کو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ توحیدلااسلام نامی امن تنظیم کے رضا کار جیسے ہی وہاں سے گزرے تو دھماکا ہو گیا۔

زخمیوں کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھی کر رہی ہیں جبکہ انتظامیہ نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔