لنڈی کوتل (جیوڈیسک) لنڈی کوتل میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے چار ملزموں کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں سیکورٹی فورسز نے مکان پر چھاپہ مارا اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے چار ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ پکڑے جانے والے اسلحے میں ہیوی مشین گنز ، درجنوں بم ، گولے ، ہینڈ گرینڈ ، سیکڑوں کارتوس ، بارودی مواد ، پوٹاشیم ، ریموٹ کنٹرول شامل ہیں۔