زبان کی پھسلن سے گو نواز گو کا نعرہ لگ گیا، پیر صابر شاہ

Sabir Shah

Sabir Shah

پشاور (جیوڈیسک) صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صوبہ کے عوام کو مایوس کیا ہے۔ صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز کنونشن میں جیو نواز جیو اور گو عمران گو کا نعرہ لگانا چاہتے تھے لیکن زبان کی پھسلن سے گو نواز گو کا نعرہ لگ گیا۔ وہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ ن لیگ نے پشاور میں کامیاب کنونشن منعقد کرکےعمران خان کے چیلنج کاجواب دیدیا ہے۔ جوانہوں نےمسلم لیگ ن کواپنے خطاب میں دیا تھا۔

ان کا کہناتھا کہ دھرنوں نےملکی نظام کومفلوج کررکھاہے۔ خیبرپختونخوا حکومت گزشتہ ایک ماہ سے دھرنوں میں بیٹھی ہے۔ تحریک انصاف نے صوبہ کے لوگوں کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ، بھتاخوری اوراغوا کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپتالوں کی حالت خراب ہے۔ گذشتہ سال75ارب روپے کا بجٹ لیپس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگرین ترین کو پی پی ایچ آئی کا ٹھیکہ نہ دینے پر شوکت یوسف زئی کی وزارت ختم کر دی گئی۔ صابرشاہ نے کہا کہ گزشتہ روز زبان کی پھسلن سے گو نواز گو کا نعرہ لگا۔