ہارون آباد کی خبریں 23/11/2014

لیپ ٹاپ منصوبہ ذہین ،خداداد صلاحیتوں سے مالا مال اور اعلی تعلیمی میرٹ کے معیار کو پورا کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعلیمی
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)لیپ ٹاپ منصوبہ ذہین ،خداداد صلاحیتوں سے مالا مال اور اعلی تعلیمی میرٹ کے معیار کو پورا کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا اعتراف اور تعلیم وتحقیق کے میدان میں انہیں مزید آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک سنگ میل ہے باصلاحیت اور اعلی تعلیمی کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ و طالبات قوم کا اثاثہ ہیں اور اس اثاثہ کی اہمیت او فادیت مسلمہ ہے اور ان کی ذہانت کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کے لیے حکومت پنجاب نے وظائف ،لیپ ٹاپ اور سولر سسٹم جیسے بے مثال منصوبے متعارف کرائے ہیں جس سے پنجاب کو تعلیمی میدان میں عالمی سطح کے معیار کے برابر لاکھڑا کرنے کا مشن بخیرو خوبی پایہ تکمیل کو پہنچے گا طالبات کی تعلیمی شعبہ میں کارکردگی اور مقابلے کی دوڑ میں ان کی سبقت اس امر کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ہمارے علاقہ سمیت پنجاب بھر کی طالبات تعلیمی میدان میں نمایاں ترین مقام پر فائز ہیں طالبات نے میرٹ کے لحاظ سے نہایت احسن پر فارمنس کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا سکسہ بٹھادیا ہے اور ہماری دھرتی کی بیٹیاں ملکی ترقی کے سفر میں کسی سے کم نہیں ہیں بلکہ آگے چل رہی ہیں زندگی کے تمام شعبہ جات میں طالبات کا آگے بڑھنا روشن مثال ہے جس سے وطن عزیز کا روشن مستقبل دکھائی دینے لگا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیائ) کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ہارون آباد میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج ہارون آباد کی طالبات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے اور اس تعلیمی ادارہ کی کارکردگی اور اس کی علم حاصل کرنے والی طالبات میڈیکل اور ٹیچنگ سمیت زندگی کے تمام ہی شعبہ جات میں کام کرتے ہوئے اپنے کردار کو بخوبی نبھا رہی ہیں گرلز ڈگری کالج کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں اور تحصیل بھر کے عوام کو اپنی بچیو ں کے روشن مستقبل کی ضمانت سمجھے جانے والے ادارہ پر فخر ہے لیپ ٹاپ میرٹ پر آنے والی طالبات کی کثیر تعداد دیکھ کر نہایت خوشی کا پہلو اجاگر ہو اہے اور بلاشبہ اعلی تعلیم یافتہ قوم کی بیٹیاں وطن عزیز کے لیے تابناک کردار کے ساتھ فلاح وبہبود اور تعمیروترقی کے عمل کے دھارے میں بھر پور جذبے کے ساتھ شامل ہو کر پاکستانیوں کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے روشن خوابوں کا حامل ملک بنا کر اقوام عالم کی صف میں بلندیوں پر لے جائیں گی ۔ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی نے میرٹ پر آنے والی طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی و صلاحیتوں کو سراہا تقریب میں کالج کیے سٹاف ،طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ڈی پی اوبہاولنگر منتظر مہدی نے سینئر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں قانون کو سب سے مقدم
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ڈی پی اوبہاولنگر منتظر مہدی نے سینئر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں قانون کو سب سے مقدم اور بالاتر سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہونے کی روایت میں ہی معاشرتی وسماجی ترقی و فلاح کا راز مضمر ہے پولیس کا اولین فریضہ قانون کی بالادستی کے تحت امن و مان برقرار رکھتے ہوئے امور کو مثبت خطوط پر استوار کرنا ہے کسی بھی سطح پر اور کسی بھی حالات میں بھی قانون شکنی قابل گرفت ہے اور قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہو سکتی قانون شکنی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا اور پولیس نے اپنے فرائض قانون کی بالادستی کے زمرے میں سر انجام دینے کا حلف و عہد کر رکھا ہے اس حوالی سے پولیس کی ترجیحات واضع اور شفاف ہیں پولیس معاشرے میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے ہر قسم کی قربانی دے رہی ہے اور پولیس کی مستعدی اور متحرک کردار ہی درحقیقت اس کی پہچان ہے پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سر گرم عمل ہو کر معاشرے کو امن و امان کا گہورہ بنانے کی جد وجہد جاری رکھی ہوئی ہے پولیس کے تمام اقدامات عوام کی بہتری اور انہیں پر امن اور پر سکون ماحول فراہم کرنے کے مرکزی نکتہ پر مرتکز ہو تے ہیں پولیس کے ساتھ عوا م کا بڑھتا ہو اتعاون اور بہتر پولیس کلچر خوش آئند ہے اور عوام کے لیے کام کرتا ہے انہیں محفوظ حالات فراہم کرنے کے سلسلہ میں پولیس کی کارکردگی اور جذبے کو عوامی سطح پر سراہا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ پولیس کا شعبہ عوامی امنگوں کے مطابق فرائض سر انجام دے رہا ہے مستقنل میں پولیس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے بھر پور جدو جہد جاری رہے گی ۔

News

News

Colage

Colage