لارا دتہ فلم ”شامیانہ“ میں دوبارہ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی

Lara Dutta

Lara Dutta

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ فلم ”شامیانہ“ کیساتھ فلمی دنیا میں کم بیک کریں گی۔

ان کے شوہر مہیش بھوپاتی اس فلم کے معاون پروڈیوسر ہیں جبکہ لارا دتہ اس فلم میں کیفے مالکہ کا کردار ادا کریں گی۔ جو کہ بشن کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ لارا دتہ بچے کی پیدائش کے بعد فلمی پردے سے غائب رہی ہیں۔