100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات کا خصوصی کارڈ دیا جائے گا

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے 100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات اور استحقاق کا خصوصی کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ ایف بی آرکے اعلامیے کے مطابق کارڈ ہولڈرز کو ایئر پورٹ کے امیگریشن کاوٴنٹر پر وی وی آئی پی سہولتیں ملیں گی۔

کارڈ ہولڈرز کا بیگج الاوٴنس 5 سو ڈالر سے بڑھا کر 5 ہزار ڈالر کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں سرکاری بلیو پاسپورٹ بھی جاری کیا جائے گا۔