کراچی (جیوڈیسک) بڑی صنعتوں کی شرح ترقی بڑھ گئی۔ مئی کے مہینے میں شرح نمو دو اعشاریہ چھ پانچ فیصد رہی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک بڑی صنعتوں کی شرح نمو چار اعشاریہ دو فیصد رہی۔
ملک کے سب سے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر ٹیکسٹائل کی مئی میں شرح نمو تین اعشاریہ نو فیصد رہی ۔ جولائی سے مئی تک سب سے زیادہ گروتھ پیپر اینڈ بورڈ کے شعبے میں سترہ اعشاریہ چار فیصد رہی ۔ اس عرصے میں ربڑ ،پٹرولیم سمیت نو شعبوں کی گروتھ مثبت رہی۔