لاڑکانہ: ملزمان کی گھرمیں گھس کرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل

Larkana

Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ کے علاقے قمبر میں مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں بچی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قمبر کے علاقے مستوئی میں پیش آیا۔ پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس سے گھر میں سوئی 6 سالہ بچی، خاتون اور ا یک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔