لاڑکانہ (جیوڈیسک) نوسربازوں نے لاڑکانہ کے غریبوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ خود کو نادرا، اہلکار بتا کر 10/10 ہزار روپے امداد دینے کا جھانسا دیا۔
سیکڑوں شہریوں سے ٹوکن کے نام پر فی کس 50/50 روپے لیے اور لاکھوں روپے بٹور کر چلتے بنے، نوسربازوں نے سیکڑوں شہریوں سے 50/50 روپے کی رقم اور شناختی کارڈ کی کاپیاں لیں اور کہا کہ 28 مئی کو نادرا آفس آ کر 10/10 ہزار روپے فی کس کی امدادی رقوم حاصل کر لیں، شہری امدادی رقم حاصل کرنے کیلئے خوشی خوشی نادرا آفس پہنچے، لیکن انہیں نادرا کے اہلکاروں نے بتایا کہ ایسی کوئی اسکیم نادرا نے جاری ہی نہیں کی۔
غریب عوام شدید گرمی اور سخت دھوپ میں لائنیں لگا کر نادرا حکام سے معاملے پر بحث مباحثہ کرتے رہے۔ اس دوران گرمی کی شدت سے 6 خواتین بے ہوش بھی ہوئیں۔