لاڑکانہ میں پھانسی کے مجرم کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا

Hanging

Hanging

لاڑکانہ (جیوڈیسک) سینٹرل جیل لاڑکانہ میں پھانسی کے مجرم کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا۔مقتولین کے ورثا نے جج کو معافی نامہ پیش کردیا۔جیل ذرائع کے مطابق تین افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ،منور ناریجو کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

منور ناریجو کو آج صبح پھانسی دی جانی تھی، تاہم پھانسی سے کچھ دیر قبل مقتولین کے ورثا نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو معافی نامہ پیش کردیا جس کے بعد منور ناریجو کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق معافی نامہ انسداد دہشت گردی کی عدالت شکارپور میں مزید احکامات کے لئے آج پیش کیا جائے گا۔