لاڑکانہ میں بچیوں کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

Larkana

Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) صرف چند ہزار روپوں کی خاطر معصوم بچیوں کو اغوا کرنے والے ملزم کو لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے 8 بچیوں کے اغوا اور فروخت کا اعتراف کر لیا۔ معصوم بچیوں کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار ملزم صرف 4 ہزار روپے میں بچی فروخت کردیتا تھا،اب تک 8 بچیوں کو فروخت کر چکا ہے۔ بچیاں جیکب آباد میں بیچ دی جاتی تھیں۔

یہ لرزہ خیز انکشاف ملزم گلزار جاگیرانی نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، طریقہ واردات بتاتے ہوئے ملزم نے کہا کہ وہ بچیوں کو نشہ آور آئسکریم کھلاتا تھا، بے ہوش ہوجانے پر بچی کو بوری میں بند کر کے ٹھیلے پر لے جاتا، کچھ دور جا کر ملزم گلزار کا ساتھی ایک خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل پر بچی کو لے جاتے تھے اور کسی کو شک بھی نہ ہوتا۔پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملزم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان زاہد لانگھا، عمران لانگھا اور خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔