لاڑکانہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان سندھ کو مایوسی سے نکالنے آئے ہیں، استحصالی نظام کو مسترد کرتے ہیں، سندھ بھوکا، پیاسا اور مایوس ہے۔
آج کا تاریخی اجتماع استحصالی نظام کےخلاف ہے۔ لاڑکانہ جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کی بیٹی نے مشرف کا مقابلہ کیا، آج کسان کو دھان کی قیمت نہیں مل رہی، کسی نے کسان کیلئے کوئی قرارداد پیش نہیں کی۔
شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر شرکا سے پوچھا کہ کیا سندھ میں غریب کے بچے کو رشوت کے بغیر نوکری ملتی ہے کیا کوئی ٹھیکہ کمیشن کے بغیر دیا جاتا ہے؟کیا ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا ہے؟ کیا سندھ کے غریب مزدورکی حالت بدلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سندھ میں کسی کی جان ومال محفوظ نہیں۔
کراچی میں زور 10 سے 12 لاشیں گرتی ہیں،کراچی کو امن دینے کیلیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ وائس چیئرمین نے کہا کہ 32 سالوں سے عملی سیاست میں ہوں، کل جن کے پاس کھانے کون ہیں تھاآج وہ ارب پتی بن گئے ہیں۔