لاڑکانہ :انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ زور و شور سے جاری

Larkana

Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات میں آج دسویں جماعت کے فزکس کا پرچہ لیا جا رہا ہے دوران پرچہ امتحانی مراکز میں نقل کا سلسلہ بھی جوں کا توں جاری ہے ۔

طلبہ امتحانی مراکز میں گائیڈوں کی مدد سے نقل کرنے میں مصروف رہے جبکہ دسویں جماعت کے فزکس کا پرچہ واٹس اپ کے ذریعے امیدواروں نے اپنے رشتہ داروں اور مددگاروں کو باہر موبائل پر بھیج دیا اور وہ پرچہ حل کرکے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنے میں مصروف عمل رہے ۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ کی جانب سے تشکیل کردہ وجی لینس ٹیمیں امتحانی سینٹرز سے غائب رہیں ۔