لاڑکانہ : کاروکاری کا شاخسانہ، خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

Larkana

Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں کارو کاری کا شاخسانہ، خاتون سمیت چار افراد جاں بحق، تین زخمی، لاڑکانہ کے نواحی علاقے ہٹڑی غلام شاہ کے گاؤں موسیٰ جتوئی ‏میں جمعہ کو علی الصبح نادیہ جتوئی اور چھٹل جتوئی کو کاروکاری کا الزام دیتے ہوئے ان ہی کے رشتہ داروں نے قتل کر دیا۔

جس پر چھٹل جتوئی کے مسلح رشتہ داروں نے بدلے میں گاؤں موسیٰ جتوئی کا گھیراؤ کر کے فائرنگ کر دی، جس پر دونوں گروپوں میں فائرنگ سلسلہ چار گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں مزید دو افراد یونس جتوئی اور سراج جتوئی جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ خاتون ذکیہ بی بی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، چار گھنٹوں کی مسلسل فائرنگ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

جبکہ دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔