لاڑکانہ جلسہ میں پیپلز پارٹی کو کلین بولڈ کر ینگے :تحریک انصاف

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس، ڈپٹی سیکرٹری ملک اعظم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام میں شعور کی بیداری آنے کے خوف سے چور ٹولہ اکٹھا ہو گیا ہے، تحریک انصاف کو دنیا کی کوئی طاقت اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی، ملک میں تمام بحرانوں کا حل نئے الیکشن ہیں۔

تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین سعدیہ سہیل رانانے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نورا کشتی کو عوام سمجھ چکے ہیں، تحریک انصاف 21 نومبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کرکے پیپلز پارٹی کو کلین بولڈ کر دیگی، وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم خود بھی گو نواز گو کہتا نظر آئے گا۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے زیر اہتمام گزشتہ روز بھی ڈیفنس کے لالک چوک میں دھرنا دیا گیا دھرنے میں شرکا گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔