لاڑکان (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 31 اکتوبر کو ہونے والی پولنگ کے لئے نامزدگی فارم جمع کروانے کا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔
لاڑکانہ ضلع میں 1700 سے زائد امیدواران بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق لاڑکانہ ضلع کو 1 میونسپل کارپوریشن، 47 یونین کونسلز، 4 ٹاؤن کمیٹیوں اور 2 میونسپل کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 585385 افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز 1700 سے زائد امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، 12 ستمبر سے 17 ستمبر تک کاغذت کی جاچ پڑتال کا عمل جاری رہے گا۔
جبکہ 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک کاغذات پر اعتراضات جمع کروانے کا عمل بھی ہو گا، 22 سے 30 ستمبر تک اعتراضات پر فیصلے سنائے جائیں گے جبکہ 2 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔