لاڑکانہ کے عوام نے عمران کے حق میں فیصلہ دیدیا: تحریک انصاف

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کے تاریخی جلسے نے زرداری اور نواز شریف کے محلات کے درو دیوار کو ہلا دیا ہے، جلسے میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ سندھ کے مظلوم عوام زرداری اور نواز شریف کے ساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہیں

لاڑکانہ کے عوا م نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، کامیاب جلسے پر لاڑکانہ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درباری کامیاب جلسے کے بعد حواس باختہ ہو گئے ہیں، سندھ کے عوام نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ دیا ہے، لاڑکانہ کے غیور عوام نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی دوغلی اور منافقت کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔