لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں زہریلی گولیاں کھانے سے 3 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ذخیرہ کی گئی زرعی گولیوں کی بد بو سے بچوں کی والدہ سمیت 2 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔
چلڈرن اسپتال کے ایم یس سیف اللہ کے مطابق شہداد کوٹ کے کمبوہ محلے میں 5 سال کی عائشہ، 3 سال کی علیشہ اور 2 سال کے آیان نے زہریلی زرعی گولیاں کھالی جس کے باعث بچے جاں بحق ہوگئے
جبکہ زرعی گولیوں کی بدبو سے بچوں کی والدہ سمیت 2 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ متاثرہ خواتین کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا۔