لاڑکانہ، رینجرز کے ہاسٹل پر کریکر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Hostels

Hostels

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں رینجرز کےہاسٹل پر کریکر حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ڈگری کالج کے قریب رینجرز کے ہاسٹل پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کچن کی جانب سے کریکر پھینکا جس کے پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے اور ہاسٹل کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا، ہاسٹل کو مکمل تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیا گیا ہے۔