لاڑکانہ: مقدس اوراق کی بے حرمتی کیخلاف ہڑتال، کاروباری مراکز بند

Larkana

Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف ضلع بھر میں مکمل ہڑتال اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ لاڑکانہ میں مقدس اوراق کی مبینہ بے حرمتی کے بعد گزشتہ رات مشتعل افراد نے مرکزی مندر کا گھیراو کر لیا اور دھرم شالا کو آگ لگا دی، جس کے بعد پورے شہر میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

واقعے کے خلاف ضلع بھر میں مکمل ہڑتال ہے اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ دوسری جانب بیرون شہر آنے جانے والی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع بھر میں ہندوں کی عبادت گاہوں اور اہم کاروباری مراکز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔