لاڑکانہ : عاقل آگانی لوپ بند پر 170 دیہات زیرآب آگئے

Larkana

Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں عاقل آگانی لوپ بند پر پانی کا بہاو بڑھنے سے 170 دیہات زیرآب آگئے۔ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر بختیاری بند ٹوٹنے سے کئی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاو 3 لاکھ کیوسک رکارڈ کیا جارہا ہے۔

پانی کے بہاو میں اضافے سے بختیاری بند ٹوٹ گیا جس سے بختیاری بستی اور ملحقہ علاقے زیر آب آگئے۔ بختیاری بستی میں سیلاب متاثرین کے لئے لگایا گیا امدادی کیمپ بنگلہ مستوئی منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاڑکانہ میں دریائے سندھ میں عاقل آگانی لوپ بند پر بھی پانی کے بہاو میں اضافہ رکارڈ کیا جارہا ہے۔ جہاں 170 دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ کچے کے علاقے سے بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی کر رہے ہیں۔ 25 ہزار متاثرین کے لئے حکومت نے 45 امدادی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔