لاس ویگاس (جیوڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس میں سیما انٹرنیشنل سالانہ موٹر شو2016ء کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کی رونقیں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی ویگاس کنونشن سینٹر میں شروع ہونے والے آٹو موبائل شو میں دنیا بھر سے سینکڑوں گاڑی ساز کمپنیوں نے شرکت کی۔
جنہوں نے اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں اور موٹر بائیکس کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کئے۔ رواں سال مرسڈیزبینز، مٹسوبیشی، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لاڈا، لینڈ روَر، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اور ہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ہیں۔
اس رنگا رنگ موٹرشو میں ڈرائیو لیس جدید گاڑیوں سمیت کئی گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے بڑے رقبے پر پھیلے نمائشی حصے میں ہزاروں گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔
ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل اور کلاسک گاڑیوں اور موٹر بائیکس کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہوچکا ہے۔