لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حلقہ خانپور میں لاثانی فری لنگر خانے کا افتتاح

LWF

LWF

فیصل آباد : لاثانی سیکرٹریٹ سمیت پاکستان اوردنیا کے کئی ممالک میں فری لنگر خانوں کے ذریعے مخلوق خداکی خدمت کا سلسلہ تیزی سے جاری و ساری ہے مرکزی آستانہ عالیہ لاثانیہ غلام رسول نگر فیصل آباد میں گزشتہ کئی سالوں سے چوبیس گھنٹے فری لنگر شریف کھلا کر انسانیت کی خدمت کاشاندار عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

مخلوق خداکی بے لوث خدمت کایہ سلسلہ تیزی سے پاکستان بھر میں گلی محلوں کی سطح تک پھیلتا جا رہا ہے۔ میڈیا ترجمان کے مطابق پاکستان سمیت عالمی دنیا سے صدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی کام کرنیوالی تنظیموں کی جو ماہانہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں ان میں ضلع رحیم یارخان کے حلقے خانپور کٹورہ کی رپورٹ بھی شامل ہے۔

محمد عمران رشید نقشبندی (امیر حلقہ خانپور )نے اپنے حلقے میں مزید ایک اور لاثانی فری لنگر خانے کافتتاح کیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت نے مخلوق خداکی خدمت کرنیوالا بنادیاہے،اب ہم چوری چکاری،لوٹ مارکرنے کی بجائے اللہ کی مخلوق کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ،ہمارے اندر یہ تبدیلی اسی اللہ کے حبیب فقیر کی نگاہ کرم سے ہوئی ہے۔

محمد احمد نقشبندی (صدرلاثانی ویلفیئرفائونڈیشن حلقہ خانپور )نے اپنے جذبات کااظہار ان الفاظ میں کیاکہ فقراکی سنگت نے دولت کے پجاری بننے کی بجائے اپنے اللہ کاپجاری بنادیا،ہم اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکر اداکرتے ہیں کہ دورحاضرمیں اپنے ایسے عظیم فقیر کی سنگت عطا فرمائی اوراس سنگت نے ہمیں خدااوررسولۖ کی آشنائی عطا فرمادی۔

سید حسنین بخاری (نائب امیر حلقہ خانپور )نے کہاکہ اولیاء کی صحبت نے رزق حلال کھانے کی لذت سے آشناکردیا،جو لوگ کہتے ہیں کہ اس دورمیں حرام کھانے کے بغیر گزارہ نہیں ،ہم ان کو بتاتے ہیں کہ ناممکن کوممکن کرنیوالے اللہ کے حبیب فقیر لاثانی سرکارکی صحبت میں آکردیکھیں ،آپ نہ صرف حرام کھانا چھوڑدیں گے بلکہ رزق حلال کماکرلوگوںمیں تقسیم کرنیوالے بن جائیں گے ۔سیدطارق بخاری (رابطہ سیکرٹری خانپور)نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پیر اکمل کی تعلیمات نے مخلوق کوتنگ کرنے کی بجائے انسانیت کی بے لوث خدمت کرنیوالا بنادیاہے۔

ہمارے جیسے لاکھوں لوگوںنے یہ پڑھا اورسناتھا کہ نگاہ ولی میں یہ تاثیر دیکھی ،بدلتی ہزاروںکی تقدیر دیکھی ،تقدیروںکے بدلنے کاعملی مظاہرہ صدیقی لاثانی سرکارکی ذات پاک میں دیکھااورپایا ۔اراکین(محمد عمرنقشبندی،محمد یونس نقشبندی،سعید احمد نقشبندی،محمد اقبال نقشبندی،محمد ہاشم نقشبندی،محمد سلیم نقشبندی اورمحمد عامر نقشبندی) ذیلی تنظیم حلقہ خانپورنے بھی اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ راہ حق کے سالکین کواللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس تک رسائی کیساتھ رضا وخوشنودی کے طریقے آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد سے موصول ہورہے ہیں۔

ہم سمیت جن جن لوگوںکوبھی اللہ کے اس حبیب فقیر صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت ،سنگت اورصحبت پاک نصیب ہورہی ہے ان کانہ صرف اللہ ورسولۖ تک تعلق قائم ہورہاہے بلکہ صراط مستقیم عطاہوکرخوشخبریاں بھی عطا ہورہی ہیں اورقدم قدم پر دستگیریاں بھی ہورہی ہیں۔لاثانی فری لنگر خانے کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکو دل کی اتھاہ گہرائیوںسے بھرپورخراج تحسین پیش کیااوراللہ تعالیٰ کے حضور یہ التجا کی کہ اے ہمارے مالک ومعبود !ہمیں اورہماری آنیوالی نسلوںکوبھی اپنے اس حبیب فقیر کی نسبت اورسنگت پردائمی استقامت عطافرما۔آمین۔